امریکا، پشاور۔طورخم ہائی وے کی تعمیر کے لئے سات کروڑ ڈالر امداد دے گا


امریکا، پشاور۔طورخم ہائی وے کی تعمیر کے لئے سات کروڑ ڈالر امداد دے گا
Updated on: 9:54:41 PM پیر, 10 ستمبر 2012
اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد : امریکا پشاور سے طورخم تک ہائی وے کی تعمیر کے لئے سات کروڑ ڈالر امداد دے گا۔
امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، پاکستان کو پشاور طورخم ہائی وے کی تعمیر کے لئے سات کروڑ ڈالر کی امداد دے گا۔ یہ رقم یو ایس ایڈ کے ذریعے دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق منصوبہ فاٹا سیکرٹریٹ کے زیرانتظام اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زیرنگرانی مکمل کیا جائے گا۔
یوایس ایڈ مشن کے ڈائریکٹر جنرل جاک کانلی کے مطابق شاہراہ کی تعمیر سے پاکستان ۔ افغانستان اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ سماء